۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہدائے ہیلی کاپٹر حادثہ

حوزہ/صدر کل ہند مرکزی شیعہ چاند کمیٹی لکھنؤ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید سیف عباس نقوی نے ایک پیغام میں ایرانی صدر اور ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی قوم سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر کل ہند مرکزی شیعہ چاند کمیٹی لکھنؤ حجت الاسلام والمسلمین سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ صدر ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان سمیت دیگر ہمراہیوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہوئی دردناک موت نہ صرف ملک ایران، بلکہ پوری ملت تشیع کے لئے عظیم خسارہ ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الذين إذا أصابتهم مصيبة قالوا إنا لله وإنا إليه راجعون
’’وہ لوگ کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں : ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں‘‘(البقرہ آیت ۱۵۶)

نہایت رنج وغم کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر موصول ہوئی کہ صدر جمہوری اسلامی ایران آیۃ اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ چند دیگر اعلیٰ ایرانی حکام کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت واقع ہو گئی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
کل تک حادثہ کے شکار متاثرہ حضرات کے لئے سلامتی کی دعائیں کی جارہی تھیں مگر آج ان کی موت کی خبر سنی گئی جس سے دل و دماغ پر گہرے غم و الم کے بادل چھا گئے۔رضاً بقضائہ وتسلیماً لامرہ

بلا شبہ آیۃ اللہ رئیسی اعلی اللہ مقامہ اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے عظیم مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی اچانک بظاہر حادثاتی موت نہ صرف ملک ایران، بلکہ پوری ملت تشیع کے لئے عظیم خسارہ ہے۔

اس غمناک موقع پر ہم شہداء کے اہل خانہ، لواحقین و متعلقین، تمام ایرانی قوم، پوری ملت تشیع خاص کر سرکار ولی عصر حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں قلب مغموم و محزون کے ساتھ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .